اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے دمشق میں شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ عمان کے وزیر خارجہ نے شامی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد شام کے صدر بشار اسد سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔
.......
/169